شاہد خاقان پیشہ ورپائلٹ پوٹھوہار کے دوسرے وزیراعظم ہونگے

والد کے انتقال کے بعد سیاست میں آئے، 7 بار ایم این اے بنے، راجہ ظفرالحق کو بھی ہرا چکے


جمیل مرزا July 30, 2017
1988 کے جماعتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے راجا ظفرالحق کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

شاہد خاقان عباسی کے عبوری وزیراعظم نامزد ہونے پران کے حلقہ انتخاب این اے 50 مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، کلرسیداں میں ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔

شاہد خاقان عباسی راجہ پرویز اشرف کے بعد پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے دوسرے وزیر اعظم ہوںگے، شاہد خاقان عباسی جو ایک پیشہ ور پائلٹ تھے کو اپنے والد خاقان عباسی کے سانحہ اوجڑی کیمپ میں جاں بحق ہونے کے بعد سیاست میں آنا پڑا، وہ ضمنی الیکشن میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، بعد ازاں انھوں نے 1988 کے جماعتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے راجا ظفرالحق کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی اور 7 بار ایم این اے بنے تاہم 2002 کے الیکشن میں انھیں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔