مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی پڑ رہی ہے شہباز شریف

چاہے جتنی بھی رکاوٹیں پیش آئیں پاکستان آگے بڑھے گا، امریکی اخبار سے گفتگو


Numainda Express July 30, 2017
دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

مستقل وزیر اعظم کے طور پر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کو ایک مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی پڑ رہی ہے۔

گزشتہ روز نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس ذمے داری کو ملک اور پارٹی کی بہتری کیلیے قبول کروں گا، پاکستان آگے بڑھے گا چاہے جتنی بھی رکاوٹیں کیوں نہ پیش آئیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجگور کے علاقے چیدگی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دریں اثنا شہباز شریف نے سینئر صحافی جی آر اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |