امریکا میں فائرنگ کے 58 واقعات میں 12 افراد ہلاک

فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔


APP July 30, 2017
فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریباً 58 واقعات پیش آئے جن میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کیلیے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |