روڈ انفرااسٹرکچر پر 5 سال میں 13 کھرب کے خرچ کا تخمینہ

این ایچ اے بورڈ کا اجلاس، 2018 سے 2023 تک 12ویں 5 سالہ ترقیاتی پلان پرغورکیا گیا


حسیب حنیف July 30, 2017
سی پیک پروجیکٹس، موٹرویز اور اہم قومی شاہراہوں کی تعمیرومرمت کے منصوبے شامل۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 12ویں 5 سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 13کھرب 17 ارب 71 کروڑ روپے کے منصوبوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی بورڈ میٹنگ میں2018سے 2023تک نیشنل ہائی وے کے 12ویں 5سالہ تعمیراتی منصوبے زیر بحث آئے جس میں 13 کھرب 17 ارب 71کروڑ روپے تخمینے کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، اجلاس میں این ایچ اے کا 2013 سے 2018تک 11واں 5 سالہ ترقیاتی پلان بھی زیر بحث آیا جس کے تحت 20 کھرب 40 ارب 4کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیمیں زیر غورآئیں۔

یاد رہے کہ ملک میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کے بعد ملک میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور سی پیک کے تحت صرف انفرااسٹرکچر کے 2030تک اربوں ڈالرکے منصوبے شروع کیے جائیں گے اور ملکی ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیر و مرمت کے اہم پروجیکٹس بھی 2030 اور اس کے بعد تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ ان منصوبوں میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سمیت ملکی موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیر و مرمت کے منصوبے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں