کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

رفاہ عام سوسائٹی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن جاں بحق


ویب ڈیسک July 30, 2017
رفاہ عام سوسائٹی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن جاں بحق۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ لیاقت آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

رفاہ عام سوسائٹی میں دو ملزموں نے دکان میں گھس کر پچاس سالہ راشد عرف ماموں کو قتل کر دیا، مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 50 سالہ دانیال جاں بحق ہو گیا۔ کینٹ تھانے کی حدود میں کارپینٹر امتیاز احمد کو تیزدھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ اور لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب فائرنگ سے معاذ اور سمیع زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف خواجہ اجمیر نگری میں گذشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان عمران کے قتل کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کیا گیا جب کہ رینجرز نے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں سرچ آپریشن کر کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں