نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اہل خانہ کے ہمراہ مری روانہ

نواز شریف وزیراعظم ہاؤس کےعملے سے ملے اور الوداعی مصافحہ کیا


ویب ڈیسک July 30, 2017
نواز شریف کا سامان دو روز پہلے ہی منتقل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور بیگم کلثوم نواز، بیٹی مریم اور بیٹے حسین کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نواز شریف وزیراعظم ہاؤس کےعملے سے ملے اور الوداعی مصافحہ کیا۔ ان کا سامان دو روز پہلے ہی منتقل کردیا گیا تھا۔



اب نئے وزیراعظم کے لیے وزیراعظم ہاؤس کو آراستہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لیے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا جس کے نتیجے میں ان کی وزارت عظمیٰ ختم اور کابینہ تحلیل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں