میٹروبس سروس کا افتتاح مختلف سفیر و سیاسی شخصیات بس میں سوار

بس اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں ہے جس میں تمام مہمان اور (ن) لیگ کے قائدین سوار ہیں۔

بس اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں ہے جس میں تمام مہمان اور (ن) لیگ کے قائدین سوار ہیں۔ فوٹو ظہور الحق

SHEIKHUPURA:
عظیم الشان میٹروبس سروس کاافتتاح کردیا گیا، نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب اورترک نائب وزیراعظم سمیت مختلف سفیر اورنامور سیا سی شخصیات بس میں سوارہیں۔


نشترکالونی میں میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، ترکی کے نائب وزیراعظم اور 35 ممالک کے سفیرتقریب میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ مریم نواز ،کشمالہ طارق, حمزہ شہباز ، امریکی قونصلیٹ نینا ماریا فائٹ ، چوہدری نثار ، لیاقت بلوچ ، طلال بگٹی اور چیف سیکرiٹری پنجاب طارق مسعود کھوسہ نےتقریب بھی شرکت کی۔

تقریب کے بعد میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور تمام رہنماؤں نےمیٹروبس میں سواری کی، اس موقع پر ہوا میں غبارے اڑائےگئے، بس اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں ہے جس میں تمام مہمان اور (ن) لیگ کے قائدین سوار ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story