کراچی نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں اور باپ بیٹے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ سے تھا، منگھوپیر میں پولیس کو جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔


ویب ڈیسک February 10, 2013
پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ سے تھا، منگھوپیر میں پولیس کو جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ فوٹو: فائل

نامعلوم افراد نے دو بھائیوں اور باپ بیٹے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام۔

گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب دو سگے بھائی گل فراز اور عقیل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، دوسری جانب اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ مہتاب چوک پر موٹر سائیکل سوار افراد نے ہاشم علی زیدی اور اس کے بیٹے آصف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا دونوں کئی سال سے سائیکل پر سرکس دکھاتے تھے، پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ سے تھا۔

منگھوپیر میں پولیس کو جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا شناخت مٹانے کے لیے لاش کو جلادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں