حمائمہ ملک کا سنجے دت کے نام محبت بھرا پیغام

خوش قسمت ہوں کے آپ جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،حمائمہ ملک

سنجے دت کی روح خالص اور دل سونے کا ہے؛حمائمہ ملک،فوٹوفائل

نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے۔

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پربھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کے ساتھ پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ حمائمہ ملک نے بھی انہیں زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے پر منفرد انداز میں مبارکباد دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کامیابی کیلیے سفارش نہ شارٹ کٹ، صرف محنت کام آتی ہے، حمائمہ ملک

حمائمہ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور سنجے دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہترین انسان قراردے دیا۔ انہوں نے لکھا میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا باصلاحیت انسان نہیں دیکھا، حمائمہ نےسنجے دت کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا کہ آپ کی روح خالص اوردل سونے کا ہے ، آپ کا اپنی والدہ سے محبت کرنے کا اندازمجھے بہت پسند ہے، میں جتنے بھی لوگوں کو جانتی ہوں ان میں آپ سب سے بہترین ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: چند برس بعد پاکستانی اور بھارتی فلموں میں سخت مقابلہ ہوگا، حمائمہ ملک

اداکارہ نے مزید لکھا آپ نے زندگی میں بہت مشکلات جھیلی ہیں لیکن ان مشکلات نے آپ کو توڑا نہیں بلکہ مزید مضبوط بنایا ہے ، میری خدا سے دعا ہے کہ آپ کی تمام مشکلات جلد سے جلد ختم ہوجائیں ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسے قابل اور باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مجھے خدا سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہئے کہ آپ اور آپ کی فیملی ہمیشہ خوش رہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BXIod2gBNei/"]

واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور سنجے دت نے 2012 میں بالی ووڈ فلم ''شیر'' میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکار ویویک اوبروئے اور سنیل شیٹھی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سنجے دت کے جیل جانے کے باعث مکمل نہ ہوسکی، تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے جب کہ یہ فلم حمائمہ کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی اس سے قبل وہ عمران ہاشمی کے ساتھ ''راجا نٹور لال'' میں نظر آئی تھیں۔
Load Next Story