عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں شہبازشریف

افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں جب کہ افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کئے گئے جب کہ ترقی کے سفر سے جنوبی پنجاب کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : قوم دہشتگردی کے بدترین واقعے کا بدلہ ضرورلے گی، شہبازشریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں، پاکستان نازک دور سے گزررہاہے لہذا افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں اتفاق کی طاقت سے آگے لے کر جانا ہے تاہم ترقی کے دشمن کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Load Next Story