باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

محمد وسیم نے مخالف باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا


ویب ڈیسک July 30, 2017
محمد وسیم دو بار ورلڈباکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں؛فوٹوفائل

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں حریف باکسر ایرون کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رواں ماہ 7 جولائی کو انہوں نے الواریز کو ناک آؤٹ کرکے اپنی چھٹی فائٹ جیتی تھی ، وہ اس فائٹ کیلئے پاناما میں گزشتہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے ، فائٹ جیتنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ وہ یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم اس سے قبل دو بار ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلی فائٹ کولمبیا میں ہوگی، جس کے بعد ان کا ہدف ڈبلیو بی سی گولڈن ٹائٹل جیتنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں