ینگ ڈاکٹرزکا میٹروبس سروس کے روٹ پراحتجاج پولیس کا لاٹھی چارج

ینگ ڈاکٹرز نے جیل روڈ سے شادمان چوک کی جانب مارچ شروع کیا اور آگے جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہوگئی.


ویب ڈیسک February 10, 2013
پولیس نے کئی ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا۔ فوٹو: آئی این پی

ینگ ڈاکٹرزنے میٹروبس سروس کے روٹ پر احتجاج کے لئے سروسزاسپتال سے فیروپور روڈ کی طرف مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیا۔


ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس سروسز اسپتال میں ہوا جس میں میٹروبس روٹ پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی جیل روڈ پر تعینات کی گئی تھی، ینگ ڈاکٹرز نے جیل روڈ سے شادمان چوک کی جانب مارچ شروع کیا اور رکاوٹیں ہٹا کر آگے جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہوگئی، پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا تو ڈاکٹرز نے پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے کئی ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |