وزیراعلی پنجاب کے خلاف ایف آئی ار درج کرائیں گے شوکت بسرا

ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریاں غنڈا گردی ہے گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے، شوکت بسرا


ویب ڈیسک February 10, 2013
ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریاں غنڈا گردی ہے گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے، شوکت بسرا. فوٹو ایکسپریس

پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کوپولیس نے تشدد کانشانہ بنا ڈالا، جس پر شوکت بسرا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف ایف آئی ار درج کرائیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے شوکت بسرا ینگ ڈاکٹرز پرپولیس تشدد کے خلاف ایس پی ماڈل ٹاؤن سے الجھ پڑے، تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نےکہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریاں غنڈا گردی ہے گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے، اس موقع پر شوکت بسرا پولیس وین پر چڑھ گئے اور پولیس حکام سے ڈاکٹرز کو فوری رہا کرنے پر اصرار کیا، انہوں نےکہاکہ پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء بھی جمع کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |