شاہد خاقان کی فضل الرحمان سے ملاقات وزارت عظمیٰ کیلیے ووٹ کی درخواست
عدالت کے حکم پر من وعن عمل کیا یہ الگ بات ہے کہ عوام اور تاریخ نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبوری وزیراعظم کے لیے نامزد شاہد خاقان عباسی نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات میں وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے لیے نامز د امیدوار شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربرہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی جس میں شاہد خاقان عباسی نے مولانافضل الرحمان سے وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ کی درخواست کی۔ اس موقع پر مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے، پارٹی سے مشاورت کے بعد ووٹ کافیصلہ کریں گے تاہم ماضی میں بھی حکومت کے حلیف رہے ہیں جب کہ ملکی ترقی کے خلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے نوازشریف کے ساتھ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : صادق و امین کا تماشہ لگا تو معاملہ بہت دور تک جائے گا

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر من وعن عمل کیا تاہم یہ الگ بات ہے کہ عوام اور تاریخ نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا، میرے خلاف نیب میں اگر کوئی انکوائری چل رہی ہے تو اس کاعلم نہیں، اس حوالے سے نیب سے معلوم کریں جب کہ وزارت عظمی کاامیدوار ہوں ووٹ کے لیے قومی اسمبلی کی جماعتوں کے پاس بھی جاؤں گا۔