فیڈررنے ومبلڈن ٹرافی سابق چیمپئن آرتھر گورے کے نام منسوب کردی
فیڈرر نے ومبلڈن آٹھویں بار جیتا جب کہ یہ ان کے کیریئر کا 19واں گرینڈ سلم بنا
سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے ومبلڈن کی آٹھویں وننگ ٹرافی کو آرتھر گورے کے نام منسوب کردیا۔
سابق ٹینس چیمپئن آرتھر گورے نے یہ ایونٹ 1908 میں جیتا تھا، فیڈرر نے گزشتہ ماہ مارن کک کومات دیکر کیریئر کی 19ویں گرینڈ سلم ٹرافی اپنے نام کی تھی، اتوار کو 35 سالہ فیڈرر نے ومبلڈن کی آٹھویں وننگ ٹرافی کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں پھولوں کا گلدستہ بھی ساتھ رکھا گیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ 'آرتھر' آپ سے منسوب اس ٹرافی کے ساتھ ڈنر کرکے اچھا لگا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :راجر فیڈرر نے ریکارڈ 8ویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا
راجر فیڈرر نے مداحوں سے اس بابت سوال پوچھا کہ کیا آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں نے انہیں آرتھر کیوں کہا؟ جس کے ایک گھنٹے بعد خود فیڈرر نے انکشاف کیا کہ یہ 1908 میں ومبلڈن فاتح کھلاڑی آرتھر گورے ہیں۔
واضح رہے کہ فیڈرر نے ومبلڈن آٹھویں بار جیتا جب کہ یہ ان کے کیریئر کا 19واں گرینڈ سلم بنا، اس طرح یہ دونوں ہندسے اس تاریخ میں موجود ہیں۔