عہدے اہمیت نہیں رکھتے نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں مریم نواز

نتھیاگلی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا


ویب ڈیسک July 30, 2017
نواز شریف نے گاڑی سے ہابر نکل کر ہاتھ ہلایا اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے جب کہ نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

نواز شریف وزیراعظم ہاؤس خالی کرنے کے بعد بیگم کلثوم نواز، بیٹی مریم اور بیٹے حسین کے ہمراہ مری پہنچے تو نتھیا گلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی جس کا نوازشریف نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔



اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ محبتوں کا وہ ہی سمندر، عہدے اہمیت نہیں رکھتے، نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف کے وزیراعظم ہاؤس خالی کرنے کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نواز شریف وزیراعظم ہاؤس کےعملے سے ملے اور ان سے الوداعی مصافحہ کیا۔ ان کا سامان دو روز پہلے ہی وزیراعظم ہاؤس سے منتقل کر دیا گیا تھا۔



اب نئے وزیراعظم کے لیے وزیراعظم ہاؤس کو آراستہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لیے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 28 جولائی کو نااہل قرار دے دیا جس کے نتیجے میں ان کی وزارت عظمیٰ ختم اور کابینہ تحلیل ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں