لوئردیر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام جعلی وردیاں اور اسلحہ و بارود برآمد

فورسز نے 2 زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر تحصیل میدان میں سرچ آپریشن کرکے اسلحہ برآمد کیا۔


ویب ڈیسک February 10, 2013
سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے پاک فوج کی جعلی وردی بھی برآمد کرلی۔ فوٹو : آئی این پی

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر پاک فوج اور افغان اہلکاروں کی جعلی وردیوں سمیت بڑی مقدار اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے ایریا انچارج کرنل مقصود احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے 2 زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر تحصیل میدان میں سرچ آپریشن کرکے 9 بارودی سرنگیں، 9 دستی بم، 8 ڈیٹونیٹر، ایک کلاشنکوف، ایک سیون ایم ایم، ایک مشین گن، درجنوں کارتوس اور 3 کلو گرام بارودی مواد کے علاوہ پاک فوج اور افغان نیشنل آرمی کی جعلی وردی بھی برآمد کرلی۔

کرنل مقصود احمد کا کہنا تھا کہ اسلحہ اور بارودی مواد سے اندزاہ ہوتا ہے کہ دہشتگرد کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں