کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی موبائل اور سی ڈی کے بیوپاریوں کو دھمکی

کارخانو مارکیٹ کے صدر نے تحریک طالبان کی طرف سےدھمکی ملنےکے بعد جگہ جگہ پوسٹر آویزاں کردئیےہیں

طالبان نے دھمکی دی ہے کہ سی ڈی، ڈی وی ڈی، وی سی ڈی اور کمپیوٹر سے موبائل ميں گانوں کی ریکارڈنگ کرنے والے کاروباری حضرات یہ کاروبار بند کردیں. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں واقع کارخانو مارکیٹ میں موبائل اور سی ڈی کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو پمفلٹ کے ذریعے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔


پشاور کی مشہور کارخانو مارکیٹ کے صدر نے تحریک طالبان کی طرف سےدھمکی ملنےکے بعد جگہ جگہ پوسٹر آویزاں کردئیےہیں جس میں خبردارکیا ہےکہ سی ڈی، ڈی وی ڈی، وی سی ڈی اور کمپیوٹر سے موبائل ميں گانوں کی ریکارڈنگ کرنے والے تمام کاروباری حضرات فوری طور پریہ کاروبار بند کردیں بصورت دیگر نقصان کی ذمہ داری کاروبار کرنے والوں پر عائد ہو گی۔

Recommended Stories

Load Next Story