پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار زخمی

حملے سے موبائل میں موجود 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئےجن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک February 10, 2013
دستی بم حملے سے موبائل مکمل طور تباہ ہوگئی۔ ۔فوٹو: ایکسپریس نیوز

نشتر آباد پل کے قریب پولیس موبائل پر شر پسندوں کے دستی بم حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے جی ٹی روڈ کے قریب نشتر آباد پل پر ہشت نگری تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے،حملے سے موبائل میں موجود ایک سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ موبائل مکمل طور تباہ ہوگئی ہے۔


واقعے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں