ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کر دیئے آئی ایس پی آر

آپریشن میں دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، مواصلاتی آلات اور تیار شدہ بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 30, 2017
آپریشن میں دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، مواصلاتی آلات اور تیار شدہ بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سرچ آپریشن کر کے دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کردیئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سرچ آپریشن میں 32 کلو دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور تیار شدہ بارودی سرنگیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |