کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو راکٹ حملے 6 افراد زخمی

راکٹ حملوں کے بعد شہر کا اکثر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے.


ویب ڈیسک February 10, 2013
راکٹ حملوں کے بعد ولیس اور ایف سی شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے فوٹو فائل

KARACHI: شہر میں یکے بعد دیگرے دو راکٹ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا راکٹ خدائے داد روڈ پر واقع ایک مکان پر گرا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ دوسرا راکٹ پیر ابوالخیر روڈ پر واقع ایک مسجد کے قریب گرا، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد شہر کا اکثر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے جس کے باعث سیکیورٹی فورسز کو راکٹ حملے کی سمت کے تعین میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے واقعہ اور شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں