کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو راکٹ حملے 6 افراد زخمی

راکٹ حملوں کے بعد شہر کا اکثر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے.

راکٹ حملوں کے بعد ولیس اور ایف سی شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے فوٹو فائل

KARACHI:
شہر میں یکے بعد دیگرے دو راکٹ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا راکٹ خدائے داد روڈ پر واقع ایک مکان پر گرا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ دوسرا راکٹ پیر ابوالخیر روڈ پر واقع ایک مسجد کے قریب گرا، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد شہر کا اکثر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے جس کے باعث سیکیورٹی فورسز کو راکٹ حملے کی سمت کے تعین میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے واقعہ اور شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے ۔
Load Next Story