معافی طلبی افغانستان نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کردیا

ہم معافی کی کوئی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے،چیف اے سی بی عاطف مشال

ہم معافی کی کوئی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے،چیف اے سی بی عاطف مشال . فوٹو : فائل

افغانستان نے پی سی بی کی جانب سے معافی کا مطالبہ مسترد کردیا، اے سی بی کے چیف عاطف مشال کہتے ہیں کہ ہمارا ہر بورڈ کے ساتھ رشتہ باہمی احترام اور قومی مفاد پر مشتمل ہے، ہم معافی کی کوئی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے۔

دو ماہ قبل کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر ہی دھماکے کاالزام عائد کرتے ہوئے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :معافی مانگنے تک کرکٹ کے میدان میں تعلقات بحال نہیں ہوں گے

اس واقعے کے بعد پی سی بی نے افغانستان سے تمام کرکٹ تعلقات ہی منقطع کردیے تھے، گزشتہ روز پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے واضح کیا تھا کہ جب تک افغان کرکٹ بورڈ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتا تب تک اس کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال نہیں کیے جائیں گے۔
Load Next Story