چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر شاندار جشن

چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر دنیا بھر میں رنگ و نور کا ایک سیلاب امڈ آیا۔

جشن کے دوران ڈریگن ڈانس، رنگ برنگے لباس،رقص، کھانے، موسیقی اور طرح طرح کے جمناسٹک کے مظاہروں نے لوگوں کے دلوں کو محظوظ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر چین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جشن منایا گیا۔



چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر دنیا بھر میں رنگ و نور کا ایک سیلاب امڈ آیا، سب سے بڑی تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں کروڑوں لوگوں نے دل کھول کر جشن منایا۔

جشن کے دوران ڈریگن ڈانس، رنگ برنگے لباس،رقص، کھانے، موسیقی اور طرح طرح کے جمناسٹک کے مظاہروں نے لوگوں کے دلوں کو محظوظ کیا۔ ٹائی ٹینک فلم کی گلوکارہ سلین ڈیون نے چینی زبان میں گیت گا کر شائقین کے دل جیت لئے۔ لندن میں ہونے والی تقریب میں بھی چینیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کری۔
Load Next Story