افغانستان میں امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے نیٹو افواج کے کمانڈر کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیئے۔
کابل میں ایساف کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں جنرل ڈنفورڈ نے نیٹو افواج کی سربراہی کی ذمہ داری سنبھالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈنفورڈ نے کہا کہ افغانستان میں ان کا ایساف فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا مطلب کوئی تبدیلی نہیں بلکہ پہلے سے چلتے آ رہے ایک نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور اسے مزید آگے بڑھانا ہے۔
جنرل ڈنفورڈ افغانستان میں جنرل جان ایلن کے بعد امریکا کے آخری کمانڈر ہوں گے وہ اس سے قبل عراق میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوا چکے ہیں، جنرل ڈنفورڈ کی اہم ذمہ داریوں میں افغانستان سے نیٹو اور ایساف کی افواج کا 11 سال بعد شدت پسندوں کے خلاف جنگ کے بعد انخلا کرانا اور سیکیورٹی کے فرائض افغان فوج اور پولیس کے حوالے کرنا ہو گا۔