جامعہ کراچی کی ڈیجیٹل لائبریری طلبہ کی توجہ حاصل نہ کرسکی

انتظامیہ ڈیجیٹل لائبریری کی تشہیر نہیں چاہتی، جامعہ آنے والے طلبا ڈیجیٹل لائبری سے لاعلم


Safdar Rizvi July 31, 2017
ڈیجیٹل لائبریری کے پرانے کمپیوٹرز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، 53کمپیوٹرز پر مشتمل نالج سینٹرکی اکثر نشستیں خالی رہتی ہیں۔ فوٹو: فائل

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں جامعہ کراچی میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے قائم ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر المعروف ڈیجیٹل لائبریری انتظامی نااہلی کے سبب یونیورسٹی کے طلبہ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل لائبریری آنے والے طلبہ کی تعداد کم ہونے پر لائبریری کے 2 نالج سینٹرز میں سے72 کمپیوٹرز پر مشتمل ایک نالج سینٹر بند رہنے لگا 53کمپیوٹرز پر مشتمل ایک نالج سینٹرکی اکثر نشستیں خالی رہتی ہیں تاہم جامعہ کراچی کے طلبہ کیمپس میں قائم ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ نہیں کرپا رہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈیجیٹل لائبریری جامعہ کراچی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کے تحت کام کررہی ہے آئی سی سی بی ایس کی انتظامیہ ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹرکو بطور ڈیجیٹل لائبریری مزید ترقی یاوسعت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور اسے محض ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے استعمال کرنے کی خواہشمند ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈیجیٹل لائبریری کے بیشترکمپیوٹر پرانے ہیں جسے اپ گریڈ نہیں کیاجارہا بیشتر مشینیں پینٹیم 4 پرمشتمل ہونے اور غیرمعروف آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اسے چلائے جانے کے سبب جامعہ کراچی کے طلبہ وطالبات کی دلچسپی ڈیجیٹل لائبریری میں ختم ہوتی جارہی ہے وقت گزرنے کے ساتھ یہاں آنے والے طلبہ کی تعداد کم ہورہی ہے، بیک وقت ایک نالج ہال میں لگائی گئی نشستیں پر نہیں ہوتی جس کے سبب دوسرے کوکھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کی انتظامیہ ڈیجیٹل لائبریری کی تشہیر نہیں کررہے جامعہ کراچی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات یونیورسٹی کیمپس میں ڈیجیٹل لائبریری کی موجودگی سے ناواقف ہیں۔

یادرہے کہ لطیف ابراہیم جمال سائنس انفارمیشن سینٹر (ڈیجیٹل لائبریری) کا افتتاح 11سال قبل27 نومبر 2006 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کیا تھا جب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں