عمران خان کی کامیابی میں 70 فیصد حصہ پیپلز پارٹی کا ہے خورشید شاہ

عمران خان سوچتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ سے اکیلے مقابلہ کر سکتے ہیں تو انہیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک July 31, 2017
تحریک انصاف کو چاہیے عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70 فیصد حصہ پیپلز پارٹی کا ہے۔

چیر مین تحریک انصاف عمران خان کی تنقید پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا اپنا ظرف ہوتا ہے، عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70 فیصد کام پیپلز پارٹی کا ہے، اگر عدالت جانے کا کریڈٹ دینا ہے تو سراج الحق کو دیں جو پہلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایسی باتیں شروع کریں گے تو بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی جب کہ ان کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اب آصف زرداری کی باری ہے، عمران خان

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اپوزیشن کا اتحاد قائم رہے، تحریک انصاف کو چاہیے عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے، اگر عمران خان سوچتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ سے اکیلے مقابلہ کر سکتے ہیں تو انہیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے ابھی تک نئے قائد ایوان کا اعلان نہیں کیا، عمران خان نے شیخ رشید کا نام دینے میں جلدی کی جب کہ شاہ محمود کے ساتھ طے ہوا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے تاہم تحریک انصاف مل کر چلنا چاہتی ہے تو ٹھیک، نہیں تو وہ اپنا امیدوار کھڑا کر لیں جب کہ متحدہ اپوزیشن اپنے امیدوار کا اعلان اپنے اجلاس میں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں