بیڈمنٹنتمام رائونڈ روبن مقابلوں کا جائزہ لیا جائے گا
آئی او سی نے مقامی ایسوسی ایشنز کوکوچز کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی
بیڈمنٹن کی عالم تنظیم نے اولمپک کے تمام رائونڈ روبن مقابلوں کا جائزہ لینے فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے مقامی ایسوسی ایشنز کو بیڈمنٹن کوچز کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب اسکینڈل میں شامل چینی اسٹار پلیئر یوینگ نے کھیل کو الوداع کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن اولمپکس میں تہلکہ مچانے والے بیڈمنٹن میچ تھروئنگ اسیکنڈل کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ورلڈ فیڈریشن کے نائب صدر پیسان رینگ سکٹفو کا کہنا ہے کہ ہم نے رائونڈ روبن کے تمام مقابلوں کی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، فی الحال تو ہمارے پاس وقت نہیں مگر اولمپکس کے بعد ان مقابلوں کا مکمل جائزہ لیں گے، اس سے میگا ایونٹ کے نتائج پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا
مگر بی ڈبلیو ایف کو اس بات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا کہ موجودہ متنازع فرسٹ رائونڈ جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔ دوسری جانب سے اس اسکینڈل میں اپنی دو پلیئرز میلینا اور گریسیا کے ڈس کوالیفائیڈ ہونے کے بعد انڈونیشیا نے بیڈمنٹن فارمیٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا، وزیر کھیل ایندی مالارنگینگ کا کہنا ہے کہ ہم بی ڈبلیو ایف کے فیصلے کا احترام کرتے مگر اسے اپنے سسٹم پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ان ممالک کے شائقین میں سے کچھ نے فیصلے کو درست جبکہ بعض نے پلیئرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب جان بوجھ کر میچ ہارنے کی کوشش کے الزام میں ڈس کوالیفائیڈ کی جانے والی8 پلیئرز میں سے ایک چینی اسٹار یوینگ نے کھیل کو الوداع کہہ دیا، انھوں نے ڈبلز ایونٹ میں وانگ زائولی کے ہمراہ حصہ لیا تھا۔ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد چینی آفیشلز نے یو، وانگ اور کوچ لی یونگبو کو شائقین سے معافی مانگنے کا حکم دیا
جس پر یو نے معافی مانگنے کے بعد ٹویٹر جیسے چینی سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ یہ میرا آخری ایونٹ ہے،گڈ بائے ورلڈ فیڈریشن اور میری پیاری بیڈمنٹن، سخت محنت اور انجریز کا سامنا کرتے ہوئے اس ایونٹ کی تیاری کرنے کے بعد آپ کہتے ہیں کہ ہم ڈس کوالیفائیڈ ہیں،آپ نے بے رحمی سے ہمارے خوابوں کو خاک میں ملا دیا۔