سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو دہری شہریت چھپانے پر ایک سال قید

بلند اختر رانا نے سرکاری پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے کینیڈا کی شہریت کو چھپایا

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو دہری شہریت چھپانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے کینیڈا کی شہریت چھپانے کا جرم ثابت ہونے پر سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلے کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہی ایس ایچ او 'ایس آئی یو' نے بلند اختر رانا کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: پی اے سی نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کوطلب کرلیا

اے ڈی لیگل کلیم اللہ تارڑ کے مطابق بلند اختر رانا کینیڈا کی شہریت رکھتے تھے اور انہوں نے سرکاری پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا۔ ایف آئی اے نے بلند اختر رانا کے خلاف دوہری شہریت چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story