کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی 11 ملزمان گرفتار

ایک ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو کراچی آپرشن سے قبل پڑوسی ملک بھاگ گیا تھا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک July 31, 2017
ایک ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو کراچی آیرشن سے قبل پڑوسی ملک بھاگ گیا تھا، ترجمان رینجرز - فوٹو: فائل

CAIRO: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے ڈاکس، اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی عسکری ونگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ملزم عبدالرحمان کی سیاسی وابستگی ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم کراچی آپریشن سے قبل پڑوسی ملک فرار ہو گیا تھا مگر حال ہی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کی ہدایت پر کراچی پہنچا تھا جس کو ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جب کہ دوسرے ملزم عدنان عرف بلوچ کا تعلق سنی تحریک سے ہے جو ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سے ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے جب کہ اورنگی ٹاون سے 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور شریف آباد میں کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |