پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی اپنےامیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے گی، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک July 31, 2017
پیپلز پارٹی اپنےامیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے گی، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد کرد امیدوار شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کل وزیراعظم کے امیدوار کے لئے حتمی نام کا فیصلہ کرے گی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی اور پیپلز پارٹی اپنےامیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے گی جب کہ حتمی امیدوار کا فیصلہ کل ہو گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے لئے نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں