پاکستان اور چین باہمی کوششوں سے مشترکہ چینلجز سے نمٹ سکتے ہیں آرمی چیف
پاک فوج کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں مشترکہ کوششوں کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور چین اہم اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور پاک فوج کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون میں مزید اضافہ ہو گا، پاک چین تعلقات قابل رشک ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی آج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، پاک چین دوستی زندگی کے تمام پہلوؤں سے متعلق ہے اور یہ دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں چین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے، چین نے مسئلہ کشمیر، شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سمیت ہر معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا، عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔
جنرل قمر باجوہ نے چینی صدر شی جن پنگ کے لئے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج اور عوام کے درمیان تعاون تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں ان تعلقات کی عکاس ہیں۔ تقریب میں شریک چینی سفیر سن وائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورچینی افواج کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہیں۔