حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی
حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور سی ٹی ڈی کی سفارش پر کی گئی
ISLAMABAD:
امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سفارش پر امیر جماعت الدعوہ کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حافظ سعید 4 ساتھیوں سمیت 6 ماہ کیلیے نظر بند
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے ان کی نظر بندی میں توسیع کی گئی۔