مہاجر قومی موومنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں فاروق ستار
طویل عرصے کے بعد شیخ رشید نے رابطہ کیا اور ہمیں اعتماد میں لینے کی بات کی ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں کے دفاع کیلیے ہم مہاجر قومی موومنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بہادرآباد میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ جس طرح ہمارے آباؤ اجدادنے ناممکن پاکستان کو قربانیاں دیکرممکن بنایا اسی طرح ہم کراچی کے لوگوں کوان کا حق دلاکردم لیں گے جس طرح دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ طویل عرصے کے بعدعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہمیں اعتماد میں لینے کی بات کی ہے۔
ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہمارے پاس اختیارات ہونگے توہم کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی تقدیر اور تصویر بدل کررکھ دیں گے۔ رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان نے کہاکہ سپریم کورٹ جس طرح فیصلے کررہی ہے ہمیں امید ہے کہ ہمارے ساتھ بھی انصاف ہوگا اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات ملیں گے۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انچارج ورکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے بھی خطاب کیا۔