روپے کی قدر کو سہارا دینے کیلیے حکام نے کوششیں تیزکردیں

چین کے ساتھ ہونیوالے کرنسی سواپ کے معاہدے پر آئندہ ماہ سے عملدرآمد شروع کر نے کا فیصلہ


February 11, 2013
ذرائع کے مطابق چائنا کے ساتھ تجارت میں ڈالر کے بجائے دونوں ملکوں کی اپنی اپنی کرنسی کا استعمال آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی حکام نے تیزی سے گرتے ہوئے ڈالر ریزرو کو بچانے اور پاکستانی کرنسی کو سہارا دینے کیلیے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ ہونے والے کرنسی سواپ کے معاہدے پر آئندہ ماہ سے عملدرآمد شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چائنا کے ساتھ تجارت میں ڈالر کے بجائے دونوں ملکوں کی اپنی اپنی کرنسی کا استعمال آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیگا۔

اس کے علاوہ ترکی سے پہلے ہی ایسا معاہدہ موجود ہے اور اس بارے میں آگاہی دیکر اس کے دائرے کار کو بڑھانے کیلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان ایک تیسرے ملک سے بھی کرنسی سواپ پرمعاہدے کے حوالے سے مذاکرات کررہا ہے، تاہم فی الحال اس ملک کا نام نہیں بتایا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں