مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 264 فیصد کا اضافہ

گزشتہ سال کی نسبت سے رواں سال ماہانہ بنیادوں پر دسمبر کے دوران برآمدات میں 12.24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ۔


APP February 11, 2013
گزشتہ سال کی نسبت سے رواں سال ماہانہ بنیادوں پر دسمبر کے دوران برآمدات میں 12.24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 2.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ جولائی تا دسمبر 2012ء کے دوران 70 ہزار 675 میٹرک ٹن مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 156.92 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 152.88 ملین ڈالر مالیت کی مچھلی اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جن کا حجم 58 ہزار 104 میٹرک ٹن تھا۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سے رواں سال ماہانہ بنیادوں پر دسمبر کے دوران برآمدات میں 12.24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دسمبر 2012 کے دوران 30.05 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔