کابینہ تحلیل ہونے کے باوجود وزارتوں کی ویب سائٹس پر وزرا موجود

وزارت خزانہ کی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی اور اس ویب سائٹ پر اسحق ڈار کو وفاقی وزیر خزانہ بتایا جا رہا ہے


حسیب حنیف August 01, 2017
وزارت خزانہ کی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی اور اس ویب سائٹ پر اسحق ڈار کو وفاقی وزیر خزانہ بتایا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر تاحال کابینہ تحلیل ہونے کے باوجود سابق وزرا کو بطور وزیر پیش کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزارتوں میں بھاری تنخواہوں پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں فرائض سرانجام دینے والے افسران وزارتوں کی ویب سائٹس کو اپ ڈیٹ نہیں کر پارہے جبکہ متعدد وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر تاحال کابینہ تحلیل ہونے کے باوجود سابق وزرا کو بطور وزیر پیش کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کیلیے نامزد امید وار شاہد خاقان عباسی کو بھی تاحال وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ویب سائٹ پربطور وزیر پٹرولیم دکھایا جا رہا ہے۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ویب سائٹ پر اکرم درانی کو وزیر بتایا جا رہا ہے، اسی طرح وزارت پانی وبجلی کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کو وفاقی وزیر اور عابد شیر علی کو وزیر مملکت بتایا جا رہا ہے ۔

وزارت خزانہ کی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی اور اس ویب سائٹ پر اسحق ڈار کو وفاقی وزیر خزانہ بتایا جا رہا ہے تاہم قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ویب سائٹس کو مستقل بنیاد وں پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں