تحریک انصاف کی سولو فلائٹ کی کوششیں تیز

اس وقت پی ٹی آئی کی نظریں ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال سے زیادہ آئندہ عام انتخابات پر ہیں

اس وقت پی ٹی آئی کی نظریں ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال سے زیادہ آئندہ عام انتخابات پر ہیں۔ فوٹو: فائل

پاناما کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف جہاں سیاسی طورپر مستحکم ہوئی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی جانب سے سولو فلائٹ کیلیے کوششیں تیزکر دی گئی ہیں۔


خیبرپختونخوا میں اتحادیوں کو حکومت سے نکالنے، اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششوںکو سبوتاژ کرنے، شیخ رشید کو بطور امیدوار سامنے لاکر اپوزیشن کی رائے کو پس پشت ڈالنے جبکہ یوم تشکرکے جلسے میں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی جانب توپوں کارخ کرنے سے بھی اس تجزیے کو تقویت ملتی ہے، رہی سہی کسر اسی جلسے میں جماعت اسلامی کی کارکردگی کو نہ سراہنے نے پوری کر دی ہے جس سے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد کی امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اب اتحادیوں کے بجائے سولو فلائٹ کی کوشش کررہی ہے اور اس وقت اس کی نظریں ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال سے زیادہ آئندہ عام انتخابات پر ہیں جس میں پی ٹی آئی کادعویٰ ہے کہ وہ کلین سوئپ کرے گی۔
Load Next Story