ڈگریڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ
رامو فلور ملز پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا مطالبہ
KARACHI:
ڈگری شہر میں گزشتہ روز دن دہاڑے سیٹھ کاشف اور رامو فلور ملز پر ڈکیتی کرنے والے افراد کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ان وارداتوں میں لاکھوں روپے اسلحے کے زور پر 3 نامعلوم افراد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس سلسلے میں شہر کی تاجر برادری کا اجلاس حاجی الیاس کی صدارت میںہوا جس میں سیٹھ عبدالرحمن، سیٹھ عبدالقیوم رشید، ماما عبدالغفار، سیٹھ شفیق قائم خانی ننڈا والے، اشوک کمار، ام کرمانی، فلور ملز رمضان فلور ملز، توفیق سردار حاجی امتیاز، سیٹھ اکرم امداد، رمیش سنار و دیگر تاجران نے شرکت کی۔
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں اور شہریوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلائی جائیں۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکا نے پولیس اسٹیشن پر اور مرکزی محمدی چوک پر پر امن احتجاج کرتے ہوئے ڈکیتی کے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔