ٹرکوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ایسوسی ایشن

سندھ میں 40 مقامات پر وصولی کی جاتی ہے، نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی


Nama Nigar February 11, 2013
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیوروں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ریتی، بجری ٹرک اوونرز ایسو سی ایشن سندھ نے ٹیکسز کی وصولی کے قانون پر عمل درآمد اور قانون کے مطابق وصول کرنے کی صورت میں ٹرک کھڑے کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا فیصلہ ٹرک اوونرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ بھی تشکیل دی گئی جس میں سرپرست اعلیٰ واصل خان، ٹیڈی، صدر عباس خان، سینیئر نائب صدر روزی خان، نائب صدور حاجی رحیم، حمید اللہ، جمع خان راجڑ، جان محمد باجوڑی، جنرل سیکریٹری حاجی گلا خان، ڈپٹی سیکرٹری اکرم علی خان، جوائنٹ سیکرٹریز امیر اللہ، عابد اللہ خان، سعد ولی خان، عصمت اللہ کاکڑ، انفارمیشن سیکریٹری گل سوب خان، رابطہ سیکریٹری مجیب اللہ خان، پریس سیکریٹری اسلم خان خاصخیلی، اور حبیب اللہ خان خزانچی منتخب کر لیے گئے۔

4

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیوروں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ڈرائیوروں پر ناجائز طور پر جرمانہ و چالان کرتے ہیں وہ بھی اپنا قبلہ درست کریں۔ انھوں نے کہا کہ جامشورو میں3 مقامات پر جبکہ سندھ بھر میں 40 مقامات پر ٹیکس کی وصولی کی جاتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹری پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے تاکہ ان کا ٹائم بچ سکے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ ٹرک ڈرائیورز سے غیر قانونی ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو سندھ میں ہڑتال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔