حیسکو ملازمین کے جبری تبادلوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے پرہیڈ آفس تبادلہ کردیا گیا،آرڈر منسوخ کیا جائے،مظاہرین


Nama Nigar February 11, 2013
مظاہرین نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے تبادلے کا آرڈر فوری طور پر واپس لیا جائے۔ فوٹو: فائل

حیسکو چیف آپریشنل بشیر بلوچ کے حکم پر حیسکو سب ڈویژن شاہ پور چاکر کے ایس ڈی او غلام نبی خاصخیلی نے ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے عہدیداروں سمیت 19 ملازمین کو ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے کی پاداش میں جبری طور پر ہیڈ آفس تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے خلاف بطور احتجاج حیسکو زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی، جنرل سیکریٹری مقامی سب ڈویژن چیئرمین غلام رسول جھان، حضور بخش ڈاہری کی قیادت میں شاہ پور چاکر، کھڈرو، سرہاری اور مقصودو رند کے ملازمین نے قلم چھوڑ اور اوزار چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑی ریلی نکالی۔

اس موقعے پر ملازمین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی اسٹاف تھا اور اچھی کارکردگی تھی اور ایس ڈی او اعلیٰ حکام کو غلط معلومات دے کر لیبر کے 19 افراد کا جبری تبادلہ کرادیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 19 ملازمین کی جبری تبادلے کا آرڈر منسوخ کیا جائے۔ انھوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے تبادلے کا آرڈر فوری طور پر واپس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔