شاہ رخ اور انوشکا پان کھانے بنارس جا پہنچے

شاہ رخ اور انوشکا اپنی نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2017
شاہ رخ اور انوشکا اپنی نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پان کھانے بنارس پہنچ گئے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ''جب ہیری میٹ سیجل'' کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور فلم کی تشہیر کے لیے بھی کئی جتن کرنے میں مصروف ہیں، فلم کی تشہیر کے لیے شاہ رخ کبھی دبئی میں ہوتے ہیں تو کبھی بھارت کے مختلف شہروں کے دورہ پر تاہم گزشتہ روز شاہ رخ نے فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور بنارس پان کھانے پہنچ گئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ خان نے ابرام کو لے کر دوڑ کیوں لگائی؟

شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار امتیاز علی گزشتہ روز فلم کی تشہیر کے لیے بنارس پہنچے جہاں راستے میں شاہ رخ ایک دکان پر پان کھانے کے لیے رک گئے، تھوڑی دیر میں ہی دکان کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا، دکان پر کھڑے ہوکر شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے میٹھا پان بھی کھایا جب کہ شاہ رخ خان نے پان کھانے کی تصویریں ٹوئٹر پر بھی شئیر کی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کنگ خان اور انوشکا کی نئی فلم کا کیا نام ہے؟

واضح رہے کہ ''جب ہیری میٹ سیجل'' میں شاہ رخ خان خان گائیڈ جب کہ انوشکا گجراتی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم 4 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں