لاہورکے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

این اے 120 میں پولنگ 17 ستمبر2017 ہوگی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 01, 2017
کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن: فوٹو: فائل

KARACHI: نواز شریف کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے این اے کے 120 ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت این اے 120 میں پولنگ 17 ستمبر2017 ہوگی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جن کی جانچ پڑتال 15 سے17 اگست تک ہوگی، 21 اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں کی جاسکیں گی، امیدوار 25 اگست تک کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست تک جاری کی جائے گی۔

واضح ہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120 کو خالی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔