متفقہ وزیراعظم کی نامزدگی اپوزیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں میں تاحال وزیراعظم کے متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا

اپوزیشن کا مشاورتی عمل جاری ہے اور پونے تین بجے پھر ملیں گے، شاہ محمود۔ فوٹو: فائل

وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں اپوزیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن میں تاحال وزیراعظم کے متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ۔ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔


یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام

اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشاورتی عمل ابھی بھی جاری ہے اور آج پونے تین بجے ہم پھر ملیں گے، امید آخری گھڑی تک رہتی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اتفاق کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Load Next Story