نوازشریف سے مقابلہ کرنا عمران خان اورشیخ رشید کے بس کی بات نہیں حنیف عباسی

شیخ رشید کو وزیراعظم نامزد کر کے عمران خان نے سیاست کا مذاق بنایا ہے، حنیف عباسی


ویب ڈیسک August 01, 2017
شیخ رشید کو وزیراعظم نامزد کر کے عمران خان نے سیاست کا مذاق بنایا ہے، حنیف عباسی۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پورے کے پی کے مقابلے میں تو راولپنڈی ہی کافی ہے جب کہ نواز شریف کا مقابلہ نہ عمران کے بس کی بات ہے نہ شیخ رشید کے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن صرف مالی ہوتی ہے اخلاقی کرپشن کوئی کرپشن نہیں ہوتی، عمران خان قوم کو سچ بتائیں، نوجوان نسل کو نہ بگاڑیں، پاکستان ناچ گانے کے لئے نہیں بنا تھا،ملک کی تعمیرو ترقی روکنے سے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن ہمارے ملک کا نوجوان بےروزگار ہوگا۔ عمران خان بھارت کی مالدار خاتون ششما کمار سے اپنا تعلق بتائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہوجائے گا

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم اداروں پر قربان ہونے والے لوگ ہیں، سپریم کورٹ جب کارروائی کرنا چاہے تو کر لیتی ہے لیکن شیخ رشید اور عمران خان کو ججز اور جرنیلوں کے خلاف بات کرنے پر کچھ نہیں ہوتا، عمران جب نااہل ہوں گے تو ججز کو برا بھلا کہیں گے اور ہم ان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔ عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، سنا ہے تمام اشتہاریوں کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہونے جا رہے ہیں، ہم پوچھیں گے کیا عمران خان کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہوا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں جو آج مقام ہے وہ شاید عدالتی فیصلے سے پہلے نہیں تھا، نواز شریف سے مقابلہ مرنا عمران خان اور شیخ رشید کے بس کی بات نہیں۔ شیخ رشید کو وزیراعظم نامزد کر کے عمران خان نے شیخ رشید اور ملک کی سیاست کا مذاق اڑایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں