ایم کیو ایم نے مسلم لیگن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیا
ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کوووٹ دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اورگورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی اپیل کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے کراچی میں سیاسی جگہ دینے اور نوازشریف کا اعلان کردہ کراچی پیکیج پربھی عملدرآمد کا مطالبہ کیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کے مطالبات پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ فاروق ستار، وسیم اختر، عامر خان کے مشکور ہیں، کراچی مشکل میں ہوگا تو پاکستان مشکل میں ہوگا، جو فیصلہ پاکستان اور کراچی کے حق میں ہوگا وہی بہتر ہوگا۔ سندھ کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کوئی بھی وزیراعظم بنے گا اسے سندھ کی صورتحال دیکھنا ہوگی ،سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، زمینوں کی بندر بانٹ کے نئے نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سیاسی جماعتوں سے تعلقات ہیں، ہمیں ہر علاقے کے مینڈینٹ کا احترام کرنا ہوگا لیکن ہم اور ہمارے حلقے عدم توجہ کا شکار رہے، یہ صرف ہمارے نہیں پورے ملک کے مسائل ہیں، کراچی منی پاکستان ہے،پورے ملک سے لوگ کراچی میں آرہے ہیں، 9 سال سے کراچی کو اضافی پانی نہیں دیا جارہا۔ملک کو 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کا بھی کوئی والی وارث ہونا چاہئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کے گورنر بننے کے بعد سے کراچی کے مسائل پر توجہ دی جارہی ہے لیکن وفاق کی جانب سے ساڑھے 12 ارب کا اعلان کافی نہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیار ملیں گے تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔ ہم شاہد خاقان کو دعا بھی دے رہے ہیں اور دوا بھی دیں گے تاکہ وہ تگڑے ہوجائیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تعلق کو آگے بڑھایاجائے، ہمارا ساتھ چلنے کا وعدہ صرف ووٹ لینے تک محدود نہیں، ہم اردو بولنے والی کمیونٹی کی محرومیوں کو دور کریں گے۔