ورلڈ سکس ریڈ سنوکر قومی ٹیم شرکت کے لیے مصر روانہ

قومی پلیئرز ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کیلیے پرعزم ہیں

قومی پلیئرز ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ فوٹو : ٹوئٹر

KARACHI:
آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے پاکستانی کیوئسٹ آج مصر روانہ ہو گئے۔


مصر کے ساحلی شہر سہل حشیش میں شیڈول میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پلیئرز کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں لگایا گیا۔

منتخب کی جانے والی پانچ رکنی قومی ٹیم میں محمد سجاد اور اسجد اقبال 6 ریڈ ٹیم اے جبکہ بابر مسیح اور محمد آصف ٹیم بی میں شامل ہیں، پانچویں پلیئر محمد نسیم اختر ہوں گے جبکہ ناصر علی بھگت ٹیم منیجر کے طور پر ساتھ ہیں۔ قومی پلیئرز ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔
Load Next Story