کوسٹ گارڈز نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

برآمد کی جانے والی منشیات ، بیئر کے کین اور شراب کی بوتلوں کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے ۔


Staff Reporter February 11, 2013
ترجمان پاکستان گوسٹ گارڈز نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی منشیات ، بیئر کے کین اور شراب کی بوتلوں کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔ فوٹو: ماحا حیدر/ فائل

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پیرا ڈائز پوائنٹ کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر ہاکس بے پیراڈائز پوائنٹ کے قریب کھلے سمندر میں نیلم نولہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 105کلو حشیش،130بیئر کی کین اور100بوتلیں شراب کی برآمد کر لیں۔

جبکہ اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ترجمان پاکستان گوسٹ گارڈز نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی منشیات ، بیئر کے کین اور شراب کی بوتلوں کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں