سوک سینٹر کے قریب سے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔


Staff Reporter February 11, 2013
نیو ٹائون پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات 58/13 اور 59/13 لوٹ مار اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سوک سینٹر کے قریب سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف نیو ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ملزمان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سوک سینٹر کے قریب ٹریفک جام کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے 2 افراد کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، نیو ٹائون پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات 58/13 اور 59/13 لوٹ مار اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ان کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔