ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کپتان اور منیجر ذمہ دار قرار

کپتان ثنا میر نے ٹیم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کے بارے میں فکرمند رہیں،رپورٹ


Sports Reporter August 01, 2017
کپتان ثنا میر نے ٹیم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کے بارے میں فکرمند رہیں،رپورٹ۔ فوٹو : فائل

ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی حکام کو دے دی گئی ہے جس میں کپتان اور منیجر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے تفصیلی رپورٹ پی سی بی حکام کو دے دی ہے۔ کپتان ، منیجر اور سینئر پلیئرز کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے منیجر اور کپتان میں تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔

انگلینڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو تمام ساتوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے ناقص کارکردگی پر رپورٹ طلب کی تھی، ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کپتان ثناءمیر، منیجر عائشہ اور چند سینئر کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان ثنا میر نے ٹیم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کے بارے میں فکرمند رہیں، انہوں نے ٹیم کی بہتری کےلئے نئی منیجر اور نئی کپتان لانے پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں